واپڈا ٹاؤن گوجرانوالہ مینجمنٹ کے الیکشن برائے سال 2019 کے سلسلے میں آج پولنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں واپڈا ٹاؤن کے رہائشیوں نے ووٹ کاسٹ کئے. پولنگ کا سلسلہ دن بھر پرامن طور پر جاری رہا. اس الیکشن میں مستنصر محمود ساہی کے پینل نے فٹ بال جبکہ رضاالرحمن کے پینل نے پھول کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیا، دونوں پینلز میں ون ٹو ون مقابلہ ہوا جس میں مستنصر حسین ساہی نے 1127 ووٹوں کی واضح برتری کے ساتھ صدارت کی نشست جیت لی، ان کے ساتھ ثاقب غفور نائب صدر، اسد اقبال سیکرٹری، شیخ نعیم احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے جبکہ رانا محمد شفیع، عبدالرحمن یوسف، عبدالقیوم، لیاقت علی بھٹی، محمد منیر، فیصل محمود، محمد اسد شفیق اور محمد اصغر ٹاؤن انتظامیہ کے ممبران منتخب ہوگئے. ان کے مدمقابل صدارت کے امیدوار رضاالرحمن 579 ووٹ ہی حاصل کرسکے.
جیتنے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ وہ واپڈا ٹاؤن کے تمام مسائل حل کرنے کریں گے اور رہائشیوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے.
مکمل نتیجہ پر بھی ایک نظر ڈال لیں
Load/Hide Comments