ٹریفک وارڈنز کا فوٹو سٹیٹ دوکان مالک پر تشدد، توڑ پھوڑ، سی سی ٹی وی جی نیوز کو موصول

ٹریفک وارڈنز آپے سے باہر ہوگئے، فوٹو سٹیٹ کی دوکان مالک پر تشدد، توڑ پھوڑ، سی سی ٹی وی جی نیوز کو موصول۔۔۔
جناح اسٹیڈیم کے باہر لرننگ لائسنس لرنر برانچ کے انچارج معظم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ برانچ سے ملحقہ فوٹو سٹیٹ کی دوکان میں داخل ہوا اور دوکان مالک وسیم کو گالیاں دینا شروع کردیں اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کے بعد دوکان کا بورڈ اور فرنیچر بھی الٹا دیا۔ اس حوالے سے وسیم کا کہنا ہے کہ معظم نے پرانی رنجش کی بناء پر تشدد کیا ہے جس کے باعث میرا موبائل فون بھی ٹوٹ گیا ہے۔ وہ میری دوکان بند کروانا چاہتا ہے۔ دوکان مالک نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایات سیل میں درخواست دی جس کے بعد سی ٹی او نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جی نیوز نے حاصل کرلی جس میں انسپکٹر معظم کو سب انسپکٹر قاسم کے ہمراہ دوکان کا بورڈ گرانے کے بعد دوکان مالک کو تھپڑ مارتے اور دھکے دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج جی نیوز کے فیس بک پیج پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں