آرپی او طارق عباس قریشی نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کے سلسلے کو عوام میں پذیرائی مل رہی ہے ۔ جرائم کی بیخ کنی کیلئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھی جائے گی ۔پولیس ورکنگ کو مزید بہتر بنا کر عوام کا اعتماد بحال کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گکھڑ منڈی میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی پی او ڈاکٹر معین مسعود،ایس ڈی پی او وزیر آباد سرکل فرحان خان،ایس ایچ اوگکھڑ منڈی ناصر یعقوب و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ آرپی اونے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کچھ بھی نہیں ۔ اس موقع پر شہریوں نے آر پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور داد رسی کیلئے درخواستیں پیش کیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments