گوجرانوالہ: نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دستگیر ہاؤس میں دعائیہ تقریب

تاحیات قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دستگیر ہاؤس میں دعائیہ تقریب کا انعقادکیا گیا، دعائیہ تقریب میں سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان،ممبران صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ، توفیق احمد بٹ، حاجی وقار احمد چیمہ، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، معظم رؤف مغل منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، تقریب میں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائی مانگی گئی جبکہ کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ میاں نوازشریف کو جیل میں دو ماہ ہوگئے ہیں لیکن حکومت نے ابھی علاج شروع ہی نہیں کیا۔ نواز شریف اپنے موقف پر قائم ہیں، حکومت سیاسی بنیادوں پر نوازشریف کی صحت سے کھلواڑ کر رہی ہے اور عدلیہ اس کا نوٹس لے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں