یونیورسٹی آف گجرات کے پریس ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن 3 رکنی انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کرا دی، شیخ عبدالرشید کو سپوکس پرسن کے عہدہ سے ہٹا کر رجسٹرارڈاکٹر طاہر عقیل کو اضافی چارج دیدیا گیا ۔ جامعہ کے قائم مقام ڈائریکٹر میڈیا ساجد تارڑ نے سابق ڈائریکٹر میڈیا شیخ عبدالرشید اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا عرفان پر پریس ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں کی کرپشن کے الزامات لگائے ،جن میں یونیورسٹی پریس پر کتب کی چھپوائی پرزہ جات کی چوری اور 12 بوگس ملازمین کی تنخواہوں کی وصولی سمیت دیگر الزامات شامل تھے ۔ الزامات کے بعد وائس چانسلر نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی’ جس کے چیئرمین ڈاکٹر فریش اﷲ یوسفزئی (ڈین آف آرٹ) اور 2 ممبران تھے ۔کمیٹی نے دو ماہ میں انکوائری مکمل کر کے رپورٹ وائس چانسلر کو جمع کرا دی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ الزامات کو حقائق پر مبنی ظاہر کرتی ہے جس پر وائس چانسلر نے شیخ عبدالرشید سے سپوکس پرسن کے اختیارات واپس لے کر رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کو سونپ د ئیے ہیں ۔ گورنر پنجاب چانسلر یونیورسٹیز چو دھری محمد سرور جامعہ گجرات کے ڈائریکٹر میڈیا کے تقرر کے حوالے سے جلد فیصلہ کرینگے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments