شیرا کوٹ کے رہائشی بشارت کی تیس سالہ حاملہ بیوی سامعہ کی طبیعت خراب ہوئی تو انہوں نے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع کی۔ اطلاع ملنے پر ریسکو کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور حاملہ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔
ریسکیو عملے کی جانب سے طبی امداد کی بروقت
فراہمی کے باعث زچہ و بچہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ بعدازاں ماں بیٹے کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments