ضلع بھر میں کوڑاصاف کرنے والی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر کے باہر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ، اسی عمارت میں گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کا دفتر اور گوجرانوالہ بزنس سنٹر بھی قائم ہے ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی واضح ہوگئی۔ گوجرانوالہ کے نصف سے زائد کوڑا دان خستہ حال ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ شہری اور مسافر بھی کوڑا کرکٹ سڑکوں اور گلیوں پر پھینکنے پر مجبور ہیں ۔ شہر کو گندگی سے پاک کرنے کا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کا منصوبہ بھی ناکام ہوچکا ہے ۔گوجرانوالہ شہر میں 120 سے زائد مقامات پر صفائی ستھرائی کیلئے کوڑا دان نصب کئے گئے مگر وہاں ڈمپنگ پوائنٹ بن چکے ہیں جس سے شہر بھر میں کوڑاکرکٹ سے بدبو اور تعفن پھیلنے لگا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کیخلاف کا رروائی کی جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments