گوجرانوالہ: جنگی جنون میں مبتلامودی ہوش کے نا خن لیں :جما عت اسلامی

ضلعی امیر جما عت اسلا می حا فظ غلام مصطفی نے کہا ہے کہ عوام رابطہ مہم کا میا بی سے جا ری ہے ، ملکی سرحدوں کی محا فظ اور دشمن کی جا رحیت کیخلا ف سیسہ پلا ئی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کر نے پر قوم پاکستان ایئر فورس اور فوج کے جوانوں کی جرا ت کو سلام پیش کرتی ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی صلاحیت کے حامل ملک ہیں ،جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی کو ہوش کے نا خن لینے چا ہئیں ۔ضلعی دفتر میں ذمہ داروں کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی یکم مارچ سے شروع ہو نیوالی رابطہ عوام مہم کا مقصد اﷲ کی زمین پر اﷲ کے نظام کانفاذ ، عوامی مسائل کا حل اور ایک اسلامی او رخوشحال پاکستان ہے ، اس لئے عوام اور بالخصو ص نوجوان جماعت اسلامی کے ممبر بن کر اسلامی اور خوشحال پاکستان کیلئے ہماری اس جدوجہد میں ہمارے دست و بازو بنیں اس حوالے سے شہر کے اہم مقامات اور شا ہراہوں پر کیمپ بھی لگائے جا ئیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں