منشیات کیس میں ملوث پاکستانی شہری کوسعودی عرب نے رہا کر دیا۔تھانہ ستراہ کے موضع میانوالی بنگلہ کا رہائشی محمد عارف اور اسکی بیوی جو منشیات کے مقدمہ میں ایک سال ایک ماہ سے سعودی جیل میں بند تھے ،عارف کی بیوی کلثوم بی بی تو تاحال رہا نہ ہو سکی مگر عارف کو رہائی مل گئی، ایک سال قبل دونوں میاں بیوی کو مفت عمرہ کا ویزہ لگوا کر اور بیگ میں ہیروئن رکھ کر سعودی عرب بھجوایا گیا تھا ،دونوں کو بیگ میں ہیروئن کا علم نہ تھا، دوران چیکنگ جدہ ایئر پورٹ پر گرفتار کرلئے گئے ۔ اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ حکو مت کلثوم بی بی کو بھی رہائی دلائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments