گوجرانوالہ: عوامی مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے :طارق محمود، چوہدری طارق

تحریک انصاف معاشرے کے کمزور اور سہولیات سے محروم طبقوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے وزیراعظم عمران خان ویژن کے مطابق ملک کے ہر غریب کو امیروں جیسی سہولیات کی فراہمی کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے و ٹکٹ ہولڈر این اے 80میاں طارق محمود اور سابق ایم پی اے و ٹکٹ ہولڈر پی پی 56چودھری طارق گجر نے یونین کونسل64 اور8کے علاقوں مصطفی کالونی اور جاوید ٹاؤن کے مکینوں کو گیس کی فراہمی میں درپیش مسائل کے حل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ تک پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز چین سے نہیں بیٹھیں گے گوجرانوالہ کے باسیوں کو عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، مخالفین کی سازشیں اور رکاوٹیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، ہم نے ترقی اور خوشحالی کے خواب کو ہر صورت شرمندہ تعبیر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین پی ٹی آئی حکومت پر دباؤ ڈال کر چند ماہ میں وہ سب کچھ مانگ رہے ہیں جو یہ لوگ کئی دہائیوں سے نہیں کرسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں