ضلع گوجرانوالہ میں60 دنوں کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پر خواتین سمیت 28افراد کو قتل کر دیا گیا ، ڈکیتی و چوری کے دوران شہری 650کے قریب موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز ، زیورات ، کروڑوں روپے اور کاروں سے محروم ہوگئے ،اس دوران پولیس مقابلے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک شہری کو دوران ڈکیتی قتل کر دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ضلع میں سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی،2ماہ کے دوران ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 28 افراد کو قتل کر دیا گیا ۔ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں 650 افراد کو لوٹ کر کروڑوں روپے سے محروم کر دیا گیا ، 180 کے قریب شہریوں کی موٹر سائیکلیں چھینی و چوری کر لی گئیں جبکہ چور 13 قیمتی کاریں بھی لے اڑے ، ملزموں نے 8 لڑکیوں کو ہوس کا نشانہ بنایا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کرائم کی شر ح میں اضافہ باعث تشویش ہے ، پولیس حکام کی جانب سے موٹر سائیکل چوری کو روکنے کیلئے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی جا رہی ، ڈاکو اور چور آزاد گھوم رہے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برسوں کی نسبت جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments