جناح سٹیڈیم میں شروع ہونے والی گوجرانوالہ پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ،تمام آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلا میچ گوجرانوالہ سٹارز اور عطا کنگ کے درمیان ہوا ۔عطا کنگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 133 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ عطا کنگ کی طرف سے قومی کرکٹر مختار احمد 39 اور کپتان عطا الرحمن نے 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
گوجرانوالہ سٹارز کی طرف سے سابق ٹیسٹ کرکٹر رانا نوید الحسن نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ گوجرانوالہ سٹارز نے ہدف 15 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پورا کرلیا۔ کپتان نعمان انور نے 77 رنز بنائے ۔ رانا نوید الحسن کو بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔چیئرمین پریمیئر لیگ بلال ریاض سیکھو کے مطابق آج دو میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گوجرانوالہ ڈولفن اور پرائم تھنڈر دوسرا گوجرانوالہ وارئیر اور جنڈیالہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا جس میں قومی کرکٹرز عمران نذیر، بلاول بھٹی، احسان عادل اور ذوالفقار بابر بھی ٹیموں کا حصہ ہونگے ۔
Load/Hide Comments