قیمتی اراضی کے فراڈ پر بڑی کارووائی! محکمہ جنگلات کے گریڈ (18) کے دو افسران سمیت لینڈ قبضہ مافیا کے خلاف مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا کہ ضلع نارووال میں محکمہ جنگلات کی سینکڑوں ایکڑ اراضی ہے ۔ جس پر محکمہ جنگلات کے سئنیر افسران واہلکاران اور محکمہ مال کی ملی بھگت سے محکمہ جنگلات کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پر با اثر افراد ،لینڈ قبضہ مافیا نے قبضہ کر لیا ہے۔ استدعا ہے کہ معاملہ مذکورہ کی انکوائری کر کے ملوث ملزمان اورسرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ دوران انکوائری ملاحظہ ریکارڈ محکمہ مال اور جنگلات ضلع نارووال یہ بات سامنے آئی کہ ضلع نارووال میں موضع ننگل شاہو میں محکمہ جنگلات کی کروڑوں روپے ملکیت کا رقبہ تعدادی 964کنال پر لینڈ قبضہ مافیا سرغنہ ملزمان ۱۔ انور ولد لال دین ۲۔ظفر اقبال ولد لال دین نے محکمہ جنگلات کے سینئر افسران ۳۔ریحان احمد خان ، گریڈ (18) ڈویژنل فارسٹ آفیسر اور ۴۔ آفتاب احمد ،، گریڈ (17) سب ۔ڈویژنل فارسٹ آفیسر نارووال گنہگار ثابت ہوئے ۔ جن کے خلاف مجاز اتھارٹی کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے گئی جبکہ دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔جلد ذمہ داران کرپٹ عناصر اور سرکاری خزانے کو لوٹنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچا کر لوٹی ہوئی رقم خزانہ سرکار میں جمع کروا ئی جائے گی ۔