گوجرانوالہ: جعلی نکاح کرکے دولہے کو لاکھوں روپوں سے محروم کرنے والی خواتین گرفتار، تفصیلات جان لیں

گوجرانوالہ میں پولیس نے شادی کا جھانسہ دے کر جعلی نکاح کرکے پیسے بٹورنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔ گروہ تین خواتین سمیت چھ افراد پر مشتمل ہے۔
اروپ پولیس کے مطابق خواتین گھروں میں جا کر رشتے کروانے کا جھانسا دیتی تھیں۔ شادی کرنے والی دولہن نے اپنا جعلی نام عائشہ رکھا ہے جبکہ اس کا اصل نام رابعہ ہے۔ عائشہ نے تین ماہ قبل وقاص اسلم سے شادی کی تھی، دولہن شادی کے پانچ دنوں کے بعد رشتے داروں کی شادی پر جانے کا جھانسہ دے کر نقدی اور سونے کے قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئی تھی، پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عائشہ نے تیسری شادی رچائی ہے اور ہر شادی کا دس ہزار روپیہ لیتی تھی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں