شہریوں کیلئے خوشخبری، شہر کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی کا کام شروع

شہر کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹس کی بحالی کا کام شروع کردیا ، پودے لگانے کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیدیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے ویژن کو گوجرانوالہ میں عملی شکل دی جا رہی ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے شہر کے تمام پارکس اور گرین بیلٹس کو بحال کیا جا رہا ہے ۔جی ٹی روڈ کے دو نوں اطراف گرین بیلٹس کی بحالی کے بعد سیالکوٹ روڈ گرین بیلٹ اور سینٹر میڈین کو بحال کر کے خوبصورت رنگ برنگے پھولوں سے مزین کرنے کیلئے سکواڈ تشکیل دیکر کام شروع کر دیا گیا ہے ،جلد سیالکوٹ روڈ کو پودوں اور پھولوں سے بھر دیا جائیگا تاکہ شہری سر سبز و شاداب اور دلفریب نظاروں سے مستفید ہو سکیں۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے چو دھری علی شبیر مہر نے سیالکوٹ روڈ پر پھول لگانے کے موقع پر کہا کہ گرین بیلٹ اور سینٹر میڈین سے گندگی کے خاتمے ، گھاس اور پودوں کی تراش خراش کے ساتھ ساتھ موسم بہار کے پھولوں کی پنیری لگائی جا رہی ہے اورپی ایچ اے سکواڈ کو روزانہ کی بنیاد پر انہیں پانی دینے اور دیکھ بھال کرنے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔ گوجرانوالہ کو پھولوں کا شہر بنانے کیلئے دن رات کام کیا جا رہا ہے ، جلد گوجرانوالہ کا شمار ملک کے آلودگی سے پاک اور گرین شہروں میں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں