عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے :احمد چٹھہ

)تحریک انصاف کے رہنما کو آرڈینیٹر وزیر اعلٰی انسپکشن ٹیم چو دھری محمد احمد چٹھہ نے فرینڈز گروپ گکھڑ کے وفد کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہا کہ کارکنوں اور حلقہ کے عوام کی مایوسی دور کریں گے ،مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، تحریک انصاف اور عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں تا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ سکے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دل میں پاکستان کے عوام کیلئے بے حد جذبہ موجود ہے وہ پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں پاکستان کے عوام کو اب سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، عمران خان کی وجہ سے پوری دنیا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے ، وزیر اعظم نے بہت سی مشکلات پر قابو پا لیا ہے اور پاکستان کی بہتری کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں