گوجرانوالہ: بیت المال کے زیر اہتمام ہینڈی کرافٹس کی دو روزہ شاندار نمائش کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا، مکمل تفصیلات جان لیں

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہنر کے اعتبار سے  دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ خواتین کو با اختیار  بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کے فروغ اور ان کی تشہیر کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت اورسر پرستی کرے گی گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام۔ اضلاع  کے صنعت زار‘ انڈسٹریل ہومز اورمختلف این جی اوز کی خواتین کی جانب سے تیارکردہ مصنو عات کسی بھی لحاظ سے بین الاقو امی معیار سے کم نہیں۔ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور بہتری لانے کیلئے خواتین کو جدید رحجانات پر مبنی تربیت او ر آگاہی  فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کی ضرور ت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام 2 روزہ ہینڈی کرافٹ کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن محمد ہاشم خان‘ ڈپٹی ڈائریکٹر امجد فاروق کلیر‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سو شل ویلفیئر سیالکو ٹ محمدزبیر‘  سو شل ویلفیئر آفیسر محمد عالم‘ میڈیکل سو شل آفیسرز عدنان ریا ض بٹ‘ سمیرا اقبال‘ سپرنٹنڈنٹ ماڈل  چلڈرن ہو م زیب النساء‘ سپرنٹنڈنٹ دارلامان ارم بخاری کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں  اور تما م اضلاع کی  خواتین اور  دیگرمتعلقہ افسران نے بھرپور شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقرنے محکمہ سوشل ویلفیئر کے حکام کو  ہدایت کی کہ خواتین کی حو صلہ افزائی کیلئے اس طرح کی نمائش کا تسلسل سے انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ مقامی سطح پر تیار کی جانے والی مصنو عات کو نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر  بھی متعارف کروایا جا سکے جوکہ خواتین کو با اختیار بنانے کی جانب اہم قدم ثابت  ہو گی  ایسے اقدامات  سے خواتین کو روز گار کے مواقع کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرسکیں گی۔
ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر او ران کی پوری ٹیم کو مبارکباد د ی اور تمام سٹالز کا معائنہ کرتے ہو ئے خواتین کی تیار کردہ مصنوعات میں گہری دلچسپی ظاہر کی خصوصًا ہاتھ سے تیار کردہ تکئے‘ کشن‘ ملبوسات اورآرٹ کے کام کو سراہا۔  انہوں نے کہاکہ خواتین کو  آئندہ ایسے مواقع فراہم کئے جائیں گے تاکہ ان کے ہنرمیں مزید نکھار پیدا ہو۔ انہوں نے مقامی این جی اوز کی طرف سے بھی دستکاری کے فروغ  کیلئے لگائے گئے سٹالز اور ان کی خدمات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ سول سوسائٹی کے تمام شعبوں کے تعاون سے ہی ملک و معاشرہ ترقی کرتا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے ماڈل چلڈرن ہوم میں آئی ٹی لیب کابھی افتتاح کیا اور کہا کہ آئی ٹی لیب کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے۔ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ اور ہنر مند افرادی قوت ہی ملکی ترقی کے ضامن بن سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں