گوجرانوالہ: پولیس کا خوف، دوسری منزل سے کودنے والا نشئی جاں بحق، منشیات فروش خاتون فرار، تفصیلات جان لیں

پولیس نے منشیات فروش خاتون کے گھر پر چھاپہ ماراتو گرفتاری کے خوف سے دوسری منزل سے چھلانگ لگانے والا چالیس سالہ نشئی ہمسایوں کی چھت پر گر کر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے مدوخلیل محلہ صادق آباد کی رہائشی منشیات فروش کبریٰ کے گھر نعمانیہ روڈ محلہ محمد پورہ کا رہائشی چالیس سالہ نشئی شوکت علی نشہ خریدنے کیلئے آیا ہوا تھا تواسی دوران اروپ پولیس بھی پہنچ گئی اور نشئی شوکت علی نے گرفتاری کے خوف سے گھر کی دوسری منزل سے ساتھ والے گھر کی چھت پر چھلانگ لگا دی اور موقع پر ہی زندگی کی بازی ہارگیا، اہل محلہ کی اطلاع پر ایس پی سول لائن ملک عمران، ڈی ایس پی کینٹ اطہر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لیکر کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، منشیات فروش کبریٰ اپنے 18 سالہ بیٹے حسنین سمیت فرار ہو گئی جبکہ اروپ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی منشیات فروش خاتون کے گھر چھاپہ مارا نہ ہی ہمیں اس بارے کوئی علم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں