حکمران نوازشریف ،بلاول کی ملاقات سے پریشان ہیں، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکمران میاں نوازشریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات سے پریشان ہیں ،کٹھ پتلی حکومت انتقام کے بجائے عوام کی فلاح پر توجہ دے ، تحریک انصاف کو اقتدار میں لانیوالے سات ماہ کی کارکردگی سے مایوس ہیں، نالائق حکومت نے ملک کو مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ، حکومت مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی بیماری پر سیاست کرنے سے گریز کرے ۔ اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر نوازشریف کو صحت کی سہولیات نہیں دے رہی ، مسلم لیگ ن کے کارکن میاں نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں