سرکاری درسگاہوں کے باہر گندگی کے ڈھیروں سے اساتذہ وطلبہ پریشانی میں مبتلا ہو گئے ،سینٹری ورکرز مختلف جگہوں سے کوڑا اکٹھا کر کے درسگاہوں کے قریب پھینکنے لگے ۔ گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2کے باہر سینٹری ورکرزبلدیہ قلعہ دیدار سنگھ کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے پھینک جاتے ہیں،جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور اساتذہ اورطلبہ پریشان ہیں ۔چیئرمین بلدیہ قلعہ دیدار سنگھ شیخ محمد یعقوب بہلولیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی پوائنٹ نہیں جہاں کوڑا پھینکا جائے ۔ شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقر سے اپیل کی ہے کہ سکول وکالجز کے پاس کوڑا پھینکے پر پابندی لگائی جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments