پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت ایمن آباد سیالکوٹ روڈ پر 16کنال سرکاری اراضی پر امرود کا باغ لگا دیا گیا،ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے موسم بہار شجر کاری مہم کے تحت باغ میں خود پودا لگا کر افتتاح کر دیا ۔باغ میں 1ہزار امرود اور 2سو سے زائد جامن کے پودے لگا دیئے گئے ۔ باغ دو سال میں تیار ہوگااور اس سے پھل حاصل کیا جا سکے گا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ ، ریونیو اور محکمہ جنگلات ملکرلگائے گئے باغ کے تحفظ کو یقینی بنائیں تا کہ پودے پروان چڑھ سکیں ۔ واگزار کروائی گئی اراضی کے بہترین مصرف اور تحفظ کیلئے اسی طرز پر مزید باغات بھی لگائے جائیں گے ۔فنانس آفیسر رانا محمد جمیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچھ ماہ قبل انسداد تجاوزات آپریشن میں اس زمین کو واگزار کروایا گیا تھا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments