گوجرانولہ۔ چیمبر آف کامرس اور دیگر 40 رکنی وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور:چیئرمین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی /واسا شیخ عامر رحمان،صدر جی سی سی آئی حاجی عاصم انیس، ٹکٹ ہولڈر این اے82بیرسٹر علی اشرف مغل کی سربراہی میں گوجرانوالہ کے 40رکنی کاروباری وفد نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں ملاقات کی۔گورنر نے کاروباری وفد کا خیر مقدم کیا،اس موقع پر دو طرفہ امور پر بات چیت کی گئی۔بزنس کمیونٹی نے گوجرانوالہ کے شہری وکاروباری مسائل سے گورنر کو آگاہ کیا۔چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان نے رچنا کالج کو یونیورسٹی بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اِس سے ریجن بھر کے طلباءوطالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا موقع میسر آئے گا،تمام وفد نے چیئرمین جی ڈی اے کی تجویز کی تائید کی۔سابق صدر چیمبر رانا شہزاد حفیظ نے گوجرانوالہ کو موٹروے سے لنک کرنے کی ضرورت پر زور دیا،اُن کا کہنا تھا کہ ممتاز صنعتی شہر کو یہ سہولت ملنی چاہیے۔ضیاءاﷲ عرفانی نے سرکاری ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ٹکٹ ہولڈر پی پی57لالہ اسد اﷲ پاپا نے اسٹیل فرنس انڈسٹری کو درپیش مسائل بارے گورنر کو بتایاجس پر گورنر نے مسئلہ کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔صدر چیمبر عاصم انیس نے دورہ گوجرانوالہ کی دعوت جو اُنہوں نے قبول کرلی۔گورنر28مارچ بروز جمعرات کو گوجرانوالہ آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں