منشیات فروشی اور جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ملز م گرفتار، تفصیلات جان لیں

تھانہ دھلے پولیس کی کاروائی ، منشیات فروشی اور جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ملز م گرفتار ، 1300 گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ دھلے پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی اور جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ملز م محمد عظیم سکنہ شریف پورہ کو گرفتار کر کے دو ران تفتیش اس کے قبضہ سے 1300 گرام سے زائد چرس اور ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی برآمد کی ہے ۔تھانہ دھلے پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کہ عظیم عرف قاضی کشمیر ہوٹل چوہان روڈ پر موجود ہے اور چرس فروخت کر رہا ہے ۔ افسر وں کی ہدایات پر ایس ایچ او خدا داد تا ڑرکی نگرانی میں سب انسپکٹر نعیم طاہر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم کوگرفتارکیا اور اس کے قبضہ سے چرس برآمد کی ۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ جعلی کرنسی کا بھی کاروبار کرتا ہے اور اس کے گھر جعلی کرنسی موجود ہے ۔ ملزم کے انکشاف پر اس کے گھر ریڈ کیا گیا اور اس کی نشاند ہی پر گھر سے پانچ پانچ سو کے تینتالیس نوٹ برآمد کئے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں