وقت ،اخبار اور ہم عوام، تحریر: مجتبیٰ احمد

ہم سب کی زندگی میں ایک بات یکساں ہے کہ وہ یہ کہ روزانہ صبح ہوتی ہے پھر دن گزر جاتا ہے پھر رات ہو جاتی ہے۔جو روزوشب ہم ایک روٹین کی طرح گزرتے دیکھ رہے ہیں وہ کبھی پلٹ کر واپس نہیں آتے۔ بلکہ ایک تسلسل کے ساتھ زندگی کو آگے بڑھاتے جا رہے ہیں۔ایک لمحہ جو حال سے ماضی بن گیا وہ واپس نہیں آتا بلکہ سرمایہ زندگی سے جداہوجاتا ہے۔


اب یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم اس زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتے ہیں یا پھر رنجش اور لڑائی جھگڑے میں اس وقت کو ضائع کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وقت دونوں صورتوں میں گزر جائے گا لیکن اگر ہم سب لوگ یہ مل کر عادت بنا لیں کہ ہم نے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا تو ہم کامیاب لوگوں میں شامل ہو سکتے ہیں ۔فارغ اوقات میں ہم جیسے بہت سے لوگ اپنا وقت ویسے ہی گزار دیتے ہیں لیکن اس فارغ اوقات میں اگر ہم سب اخبار کو ٹائم دیں تو یہ ہمارے لیے کافی فائدہ مند ہو گا میرے خیال کے مطابق ہمارے معاشرے میں اب ایسے لوگ بہت کم پائے جاتے ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اخبار پڑھتے ہوں گے اور اگر کوئی شخص چاہے وہ بچہ جوان بوڑھا ہو وہ اپنے شوق اور مزاج کے مطابق اخبار کی خبریں پڑھتاہوگا۔ اخبار دنیا کے اس زمانے میں ہمارا سب سے بہترین ساتھی ہےاخبار نہ پڑھنے کی وجہ سے انسان کی زندگی بالکل ایسی ہے جیسے چائے میں چینی نہ ہو تو چا ئے کا مزہ ہی نہیں آتا ،چائے پھیکی پھیکی سی لگتی ہےبالکل اسی طرح اگر کوئی شخص اخبار نہ پڑھے تو وہ بہت سی اہم خبروں سے محروم ہو جاتا ہے ۔


ایسے شخص کو اپنے ملک کی کسی بھی خبر یا حالات واقعات کا پتہ ہی نہیں ہوتا اخبار نہ پڑھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کو بدلنا ہی نہیں چاہتا۔ جب وہ اپنی زندگی کو نہیں بدلے گا تو آنے والے دور میں ترقی ہی نہیں کرسکتا ایک کامیاب انسان بننے کیلئے لازمی ہے کہ ہر شخص اخبار کا مطالعہ کرے روزانہ اخبار کو کم سے کم بیس منٹس اور زیادہ اور زیادہ سے زیادہ دو گھنٹہ کا وقت دے۔اگر ہم اخبار کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں تو اخبار بھی ہمارے ساتھ وفاداری کرے گا یعنی کہ ہمیں کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور پہنچائے گا اخبار پڑھنے سے ہمیں جو فائدے پہنچیں گے وہ یہ ہیں۔
1. اخبار پڑھنا تنہائی اور اکیلے پن کا بہترین ساتھی ہے
2. اخبار پڑھنے سے نہ صرف ہمارے علم میں اضافہ ہو گا بلکہ ہمیں دنیا بھر کی خبروں سے آ گہی ملے گی
3. اخبار پڑھنے سے ہمیں دلچسپ واقعات اور مشاہدات کا پتہ چل جاتاہے
4. اخبار پڑھنے سے ہمیں کھیل کی خبروں کے بارے میں پتہ چل جاتا ہے
5. اخبار پڑھنے سے ہمیں ملکی اور بین الااقوامی خبروں کے بارے معلومات مل جاتی ہیں
6. اخبار پڑھنے سے جدید ٹیکنا لوجی کی خبروں کا پتہ چل جاتا ہے
7. اخبار سے ہمیں وہ خبریں آسانی سے مل جاتی ہیں جن کے بارے میں ہم دلچسپی رکھتے ہوں۔


مجتبٰی احمد گفٹ یونیورسٹی گوجرانوالہ سے ماس کمیونیکیشن اینڈ میڈیا اسٹڈیز میں ماسٹرز کررہے ہیں۔ کتابیں پڑھنے اور تعلیمی موضوعات پر آرٹیکلز لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

ان کا ای میل پتہ یہ ہے:  Mujtabaahmad852@gmail.com

اپنا تبصرہ بھیجیں