ادویات میں ملاوٹ کرنیوالوں کی کوئی جگہ نہیں، کسانوں کو سہولیات دینے کا اعلان :رابعہ ریاست

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر رابعہ ریاست کی زیر صدارت ضلعی مشاورتی کمیٹی اور ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فرٹیلائزر ،پیسٹیسائیڈ کمپنی کے نمائندگان ،کھاد و زرعی ادویات کے ڈیلرزاور کسان ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر رابعہ ریاست نے کہاکہ مٹی کے نمونے کا ٹارگٹ مقررہ مدت میں ہر صورت مکمل کریں ،ادویات اور کھادوں میں ملاوٹ کرنے والوں کی ضلع گوجرانوالہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ،انہوں نے سی پی او کے نمائندے کو ہدایت کی کہ جو کیس پولیس کے پاس ہیں ان کا چالان جلد ازجلد کورٹ کو پہنچائیں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ زیاد ہ سے زیادہ کسانوں کو قرضہ مہیا کیاجائے اور قرضوں کے حصول کو آسان بنایاجائے ۔ ڈپٹی ڈئریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ ڈاکٹر جاوید اختر پڈھیارنے شرکا کو بتایا کہ ضلع گوجرانوالہ میں 535257ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہوئی ہے اور انشا اﷲ گندم کی اچھی پیداوار متوقع ہے ۔ پیسٹیسائیڈ انسپکٹر نے ضلع بھر سے زرعی ادویات کے 138نمونے لے کر لیبارٹری کو تجزیہ کے لیے ارسال کئے ہیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل)نے ہدایت کی کہ وہ کھادوں اور زرعی ادویات کے سیمپلز کی تعداد کو بڑھائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں