ڈی سی نائلہ باقر کی میونسپل کمیٹی ہال کامونکے میں کھلی کچہری، شکایات کے انبار،

ڈی سی گوجرانوالہ نائلہ باقرنے میونسپل کمیٹی ہال کامونکے میں کھلی کچہری کے دوران عوامی مسائل سن کر موقع پر احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی نائلہ باقر کی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے جن میں کثیر تعداد صفائی ،محکمہ صحت اور گیپکو کیخلاف شکایات کی تھی ۔ اس موقع پر ڈی سی نے اے سی کامونکے ساریہ حیدر سمیت تمام محکموں کے ذمہ داروں کو عوامی مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نائلہ باقر نے کہاکہ اُنکا کامونکے میں آنے کا مقصد یہ تھا کہ اُنہیں مسائل کا پتہ چل سکے ۔ شہریوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں اور متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو ایک ہفتہ کے اندر رپورٹس بھیجنے کاکہاہے اگر کوئی کوتاہی برتے گا تو اُس کیخلاف ایکشن لیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں