سٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بزنس سنٹر گو جرانوالہ میں مختلف بینکوں کی طرف سے لگائے گئے ایس ایم ای میلہ کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید ثمر حسنین نے کہاکہ گوجرانوالہ میں 30 لاکھ میں سے صرف پونے دو لاکھ افراد کو قرضہ دیاگیا جو بہت مایوس کن صورتحال ہے ۔ انہوں نے بینک منیجرز کو ہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپروچ کریں تاکہ لوگ اس سہولت سے فیضیا ب ہو سکیں ۔ انہو ں نے کہاکہ قرضہ کی فراہمی میں پائی جا نے والی رکاوٹوں کا ازالہ کیا جائے ،مجھے یقین ہے کہ سٹیٹ بینک گوجرانوالہ چیمبر اور سمیڈا کیساتھ ملکر موجودہ صورتحال کو بہتر بناتے ہو ئے مقررہ اہداف کا حصول ممکن بنا لے گا۔ گوجرانوالہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی یونٹس کا شہرہے اور ملکی معاشی تر قی میں چھوٹے یونٹس کا کردار ناگزیر ہے ۔ صدر گوجرانوالہ چیمبر محمد عاصم انیس نے ایگزیکٹو یکٹو ڈائر یکٹر سٹیٹ بینک کو یقین دہانی کروائی کہ گوجرانوالہ چیمبر سٹیٹ بینک کے اہداف کے حصول میں ان سے تعاون جاری رکھے گا ۔ اسی طر ح آگاہی سیشن منعقد کرا کر چھوٹے و درمیانے درجے کے یونٹس کو سٹیٹ ورک میں لائیں گے ۔ انہو ں نے بزنس سنٹر میں نیشنل بینک ،میزان بینک ، مسلم کمرشل بینک ، دی بینک آف پنجاب، فرسٹ و یمن بینک ، جے ایس بینک، بینک الحبیب، الفلاح بینک ، حبیب بینک ، سٹیٹ بینک اور دیگربینکوں کی جانب سے لگا ئے جانیوالے سٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔ بعدازاں بینکوں کو اچھے سٹالز لگانے پر انعامات بھی دیئے گئے ۔ قبل ازیں گوجرانوالہ چیمبر میں ایس ایم ای سکیم سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر سٹیٹ بینک سید ثمر حسنین نے کہا کہ بینک دولت آف پاکستان اپنی ایس ایم ای پالیسی اور ری فنانسل پالیسی سکیموں سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی کیلئے گوجرانوالہ میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری یونٹس کو بہترین سہولیات مہیا کر رہاہے ، تمام بینکرز چھوٹے کاروباری یونٹس کو قرضوں کی فراہمی کاعمل سہل بنائیں او رکم از کم ایک ہزار افراد کو چھوٹے قرضے جاری کریں تاکہ وہ اس سہولت سے مستفید ہو کر ملک و معاشرہ کی خوشحالی او رمعیشت کی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کرسکیں ۔ ا س ضمن میں چیمبر آف کامرس اور سمیڈا کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔اس موقع پر صدر چیمبر عاصم انیس،چیف منیجرسٹیٹ بینک گوجر انوالہ سید نجیب احمد، ڈپٹی چیف منیجر اعجاز بٹ، تمام بینکرز، تاجروں اور اراکین چیمبر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments