پیپلز پارٹی کی مہنگائی کیخلاف ریلی، زرداری کے حق میں نعرے، لاکھوں کارکنوں کا سڑکوں پر آنے کا اعلان

پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف ریلی نکالی گئی جو ضلع کچہری سے شروع ہو کر منیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی، شرکانے حکومت کے خلاف اورآصف زرداری اوربلاول بھٹو کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چودھر ی ارشاد اﷲ سندھو نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کے بم برسا کر غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ حکومت نے 6ماہ میں سیاسی مخالفین کو بد ترین انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناکر آمریت کی یاد تازہ کردی ہے ، حکمران ہو ش کے ناخن لیں اور سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کریں۔ حکمران بلاول بھٹو، آصف زرداری، فریال تالپور اور پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز نہ آ ئے تو پیپلزپارٹی کے کارکن سڑکوں پر ہونگے ۔ ریلی سے ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ،سرفراز ساہی، محمد رضوان ،مشتاق احمد چیمہ، لقمان مہر، احد رامے ،تیمور ڈار، سلیم انصاری ،ظفراﷲ چیمہ ،رانا جاوید ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں