گوجرانوالہ میں منشیات فروشی، جوا عروج پر ،شہریوں میں تشویش، پولیس بے بس، تفصیلات جان لیں

جس پر شہریوں نے تشویش کااظہار کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مرالی والا ، گوندلانوالہ ،پرنس روڑ سے ملحقہ گلیوں ، مٹھانی ٹاپ، توڑی والی گلی، قبرستان روڈ ، مجاہد پورہ ، چھچھر والی ، جناح روڈ ، فتو منڈ ، شاہین آباد قبرستان روڈ ، لدھے والا وڑائچ ، راہوالی ، اروپ ، ایمن آباد ، کامونکے ، وزیر آباد اور لوہیانوالہ سمیت درجنوں مقامات پر منشیات فروشی جاری ہے اوراسکے ساتھ جوئے کے اڈے بھی قائم ہو چکے ہیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس نے منتھلی کے عوض آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے ۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا کہ منشیات اور جوئے کے اڈے فوری ختم کروائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں