سافٹ ڈرنکس کا بے تحاشا استعمال اچانک موت کا سبب کیسے بنتا ہے؟ نئی تحقیق کی تفصیلات جان لیں

ہارورڈ(نیٹ نیوز)جرنل سرکولیشن میں 18 مارچ کو ایک رپورٹ شائع ہوئی جس کے مطابق ماہرین نے 30 سال تک 80 ہزار سے زائد مردوں اور 37 ہزار خواتین کا جائزہ لیا۔ اس میں ماہرین نے لوگوں سے ان کی غذائی عادات اور دیگر تفصیلات پر سوال نامے پر کرائے ۔ ان میں ایک سوال سافٹ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فوری توانائی پہنچانے والی سپورٹس ڈرنکس کے بارے میں بھی تھا۔ سروے سے معلوم ہوا کہ جن خواتین اور حضرات نے اس عرصے میں دو سے 6 سافٹ ڈرنکس فی ہفتہ پی تھیں ان میں ایک ماہ میں ایک سافٹ ڈرنک پینے والوں کے مقابلے میں قبل ازوقت موت کا خطرہ 6 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔ دوسری جانب روزانہ ایک یا دو سافٹ ڈرنک پینے والوں میں یہ خطرہ 14 فیصد تک زیادہ دیکھا گیا۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور ہارورڈ یونیورسٹی کی سائنس داں وسانتی ملِک نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ لوگ فوری طور پر سافٹ ڈرنکس کا استعمال ترک کرکے اسے پانی سے تبدیل کردیں تاکہ ان کی زندگی بہتر اور طویل ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں