دریائے چناب پر 54سال بعد دوسرا بڑا بیراج بنایا گیا ہے ،خانکی ہیڈ بیراج کو 27 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ،ایشیائی ترقیاتی بینک کے خصوصی تعاون اور نجی کمپنی کے انجینئروں نے 65دروں پر مشتمل بیراج تعمیر کیا ہے جس کی لمبائی تقریباً 1.4کلومیٹر ہے ۔بیراج پر رورل ہیلتھ سنٹر،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ،خوبصورت مسجد، ملازمین کے لئے رہائشی کالونی ، کارپٹ روڈ اور بہترین خوبصورت پارک ودیگر تفریحی گاہیں بنائی گئی ہیں۔دیدہ زیب منفرد بیراج کا تاحال کسی اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ہاتھوں افتتاح کا منتظر ہے۔
دریائے چناب پرماضی میں پہلا بڑابیراج ہیڈقادرآباد کو1964 میں فیلڈ مارشل سابق صدرایوب خان کے دور اقتدار میں تعمیر کیا گیا تھا۔54سال بعد2013میں دریائے چناب پرایشیائی ترقی بنک کے خصوصی تعاون سے 27ارب روپے کا منصوبہ ہیڈ خانکی بیراج شروع کیا گیا جوکہ2018میں مکمل ہو گیا ۔ نہر لوئر چناب کو بیراج سے منسلک کرکے فنکشل کردیا گیا ہے مذکورہ نہر پنجاب کے آٹھ اضلاع کے کھیتوں کو سیراب کرتی ہے ۔خاص طور پرون ٹچ کمپیوٹرائزڈ ہیڈرالک سسٹم کوبیراج کے 65دروں سے منسلک کرکے آپریٹ کیا گیا ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیراعظم عمران خا ن سے اپیل کی ہے کہ وہ بیراج کا افتتاح کریں۔
Load/Hide Comments