گوجرانوالہ اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے آتی گرمی کو بریک لگ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ سوات اور گردونواح میں ہلکی برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔
لاہوراور گوجرانوالہ میں پہلے آندھی چلی پھر رم جھم کے بعد ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا، درجہ حرارت بھی گر گیا، صبح کے وقت شہر میں سرمئی بادل چھائے رہے۔ سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، نارووال، جھنگ، لیہ، ظفروال، شور کوٹ سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
میرپور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سوات اور گردونواح میں ہلکی برفباری سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات مزید بارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments