ہفتہ صفائی مہم کی پیشرفت ،ڈی سی کی زیرصدارت اہم جائزہ اجلاس، مکمل تفصیلات جان لیں

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کی زیر صدارت ہفتہ صفائی مہم کی پیشرفت کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ہوا جس میں صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسروں و نمائندوں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہفتہ صفائی مہم کو بھرپور طریقے سے منایا جائیگا او ر اس سلسلہ میں تمام محکمے شجرکاری،صفائی ستھرائی،انسداد تجاوزات، آلودگی کی روک تھام اور شہر و ضلع کی خوبصورتی کیلئے کردار ادا کریں ۔نیشنل ہائی ویز اور صوبائی ہائی ویز شاہراؤں کی صفائی ،مرمت اور لین مارکنگ کریں تا کہ شہر اور ضلع کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)و فوکل پرسن ہفتہ صفائی مہم کنول بتول،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ڈاکٹر رابعہ ریاست،اسسٹنٹ کمشنرز (صدر حنا ارشد،وزیر آباد صولت حیات،کامونکے ساریہ حیدر،ہیڈ کوارٹرز شاہد عباس)،سیکرٹری آرٹی اے قیصر نعیم اوردیگر محکموں کے افسر و نمائندے شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے واسا اور جی ڈبلیو ایم سی سمیت میونسپل کمیٹیز اور ضلع کونسل کے افسروں کو شہریوں کی صفائی اور سیوریج سے متعلقہ تمام شکایات کو حل کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں