پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے کالج اساتذہ نے مختلف شہروں میں مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔گوجرانوالہ میں اساتذہ نے گورنمنٹ کالج سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی جس میں گورنمنٹ کالج بوائز سیٹلائٹ ،اسلامیہ کالج ،فقیر محمد فقیر کالج ، گرلز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کے اساتذہ نے شرکت کی۔پی پی ایل اے گورنمنٹ کالج کے صدر اخترگھمن،اسلامیہ کالج کے صدرمختا رنقوی، گرلز کالج کی صدر روبینہ بٹ،پی پی ایل اے کے سینئر مرکزی نائب صدر شجاعت شاہ کے علاوہ سابقہ صدر پی پی ایل اے زاہد شیخ ،رانا رمضان،ریاض گجراور دیگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالج اساتذہ کے جائز مطالبات پورے نہ کئے گئے تو 26مارچ کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنادینگے ۔حافظ آ باد میں مظاہرے کی قیادت پروفیسر جواد آصف، پروفیسر عمران مصطفی ، پروفیسر شہزاد احمد بھٹی، پروفیسر محمد ادریس اور پروفیسر محسن رضا نے کی۔ مظاہرین نے کہا پنجاب حکومت فوری طور پر کالج اساتذہ کی پروموشن کرے اور خیبر پختونخوا کی طرز پر پانچ درجاتی ترقی کے فارمولہ کا نفاذ کیا جائے اور دو سال سے تعطل کاشکار پروموشن کو بحال کیا جائے ۔سیالکوٹ میں کالج اساتذہ نے بازو ؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔گجرات میں اساتذہ نے پر یس کلب کے باہر ریلی نکالی ۔فیصل آباد،سرگودھااوردیگرشہروں میں بھی احتجاج کیاگیا ۔ لاہور کے کالج اساتذہ نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت مرکزی صدر حافظ عبدالخالق ندیم نے کی۔ مظاہرے نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 26 مارچ کو وہ پوری قوت کیساتھ پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنے کا آغاز کریں گے ، علاوہ ازیں وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سے پروفیسرز اینڈ لیکچرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ۔پپلا صدر عبدالخالق ندیم کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ ترقی کے منتظر اساتذہ کی ٹریننگ سے متعلق مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments