گورنمنٹ پرائمری سکول میانوالی بنگلہ کی طالبات اور بچوں کو سکول سے نکالنے پر والدین سراپااحتجاج بن گئے ۔ پنجاب ایجوکیشن فائو نڈیشن کی زیر نگرانی چلنے والے گورنمنٹ پرائمری سکول میانوالی بنگلہ کے انچارج نے سکول سے 20 سے زائد بچوں کو سرٹیفکیٹ دیکر فارغ کردیا والدین اور بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب حکومت نئی نسل کو تعلیم دینے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ گورنمنٹ پرائمری سکول میانوالی بنگلہ کے انچارج نے سکول بیگ یونیفارم اور پنسل کتابیں وغیرہ نہ ہونے پر بچوں کو سکول سے نکال دیا ہے اور کہا کہ آپ کے بچے نالائق ہیں ۔ والدین کا کہنا تھا کہ بچی نے چھٹی کلاس کا امتحان دوسری پوزیشن سے پاس کیا جس کو پانچویں کا سرٹیفکیٹ دیکر فارغ کر دیا ہے ، غر بت کے با عث پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم نہیں دلوا سکتے ۔مظاہرین نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر نگرانی چلنے گورنمنٹ پرائمری سکول کے انچارج اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments