ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے واک

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل ) ڈاکٹر رابعہ ریاست نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت گوجرانوالہ کو صاف اور سر سبز بنانے کیلئے ہفتہ صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے اوراس میں ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکمے بھرپور حصہ لے رہے ہیں ،گوجرانوالہ گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے ۔ صرف محکمہ صحت کو 50 ہزار پودے لگانے کا ہدف دیاگیا تھا جو بآسانی حاصل کر لیا گیا ہے ۔ ڈی ایچ کیو آفس میں کلین اینڈ گرین مہم اور ورلڈ ٹی بی ڈے کے حوالے سے نکالی جانیوالی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر رابعہ ریاست نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کے انسانی صحت پر مفید اور گہرے اثرات مرتب ہو تے ہیں ۔ تقریب سے ایم پی اے شاہین رضا نے بھی خطاب کیا اور کلین اینڈ گرین مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں