گوجرانوالہ: رشتہ کے تنازعہ پر رشتہ دار کو قتل کرنے والا خود بھی قتل، لاش نالہ سے برآمد

سیم نالہ بڈھی لوہا ٹبہ سے 31سالہ شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے ، منیر نامی شخص کو گزشتہ رات فائرنگ سے زخمی کرنے کے بعد اغوا کر لیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ 31 سالہ منیر احمد ساکن پاہڑیانوالی لسوڑی کلاں میں کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا کہ اظہر اقبال اور غزالی ساکن پاہڑیانوالی نے اس پر فائرنگ کردی اور زخمی حالت میں اسے ساتھ لیکر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مغوی کا موٹر سائیکل قبضے میں لیکر تلاش شروع کردی۔ گز شتہ روز پولیس نے لاش نواحی گاؤں لوہاٹبہ کے قریب سیم نالہ سے بر آمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو پھالیہ منتقل کر دی ۔ مقتول نے 2014میں رشتہ سے انکار پر ملزموں کے والد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا لیکن ایک سال جیل میں رہنے کے بعد رہا ہو گیا۔مقتول منیر ایک شخص پر فائرنگ کے مقدمے میں مفرور تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں