گوجرانوالہ میں نوبیاہتادولہے کاقتل، سسرالی رشتہ دارکی عدم گرفتارپراحتجاج

نوبیاہتا دولہے کو قتل کرنیوالے سسرالی رشتہ دار کی عدم گرفتاری کیخلاف ورثا نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں لکھیاکے زمیندارمحمدافضل نے اپنے بیٹے علی محمدکی چند ماہ قبل موضع بہک احمدیارمیں ثنادخترارشاد سے شادی کی ۔ چند روز قبل ارشاد نے فون کیاکہ فوتیدگی ہوگئی ہے گاؤں بہک احمد یارآجاؤ جس پر علی محمد اپنی بیوی ثناکو لیکربہک احمد یارپہنچا تو علی محمد کے سسرالی رشتہ دار ضمیر نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ، پولیس ونیکے تارڑ نے مقتول علی محمدکے والد محمد افضل کی مدعیت میں ملزموں ضمیر وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود ملزم گرفتار نہیں ہوسکے جس پر مقتول کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ مدعی مقدمہ محمد افضل نے بتایا کہ اسکے بیٹے کی شادی ڈیرھ ماہ قبل ہی ہوئی تھی ،پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کے بجائے حیلے بہانے کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں