گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں لٹکتے ننگے تار شہریوں کے سر پر موت کے سائے

بجلی کے ننگے تار شہریوں کے سر پر موت سائے بن کر منڈلانے لگے ،کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی بے سود رہا ،گیپکو حکام گلی محلوں میں لٹکتے تاروں کو کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود درست نہ کر سکے ،کرنٹ لگنے کے درجنوں واقعات رونما ہو چکے ہیں ۔ وزیرآباد اور گوجرانوالہ شہر کے گلی محلوں ،چوک چوراہوں میں بجلی کے بے ہنگم تار لٹک رہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں ۔ان علاقوں میں گوجرانوالہ کے بازاروں سمیت وزیر آباد کے محلہ کانوانوالہ ،شیرو محلہ، شیشیانوالہ گلی ،جوگیاں والہ محلہ ،سمیت اندرون شہر کے متعدد علاقوں کے علاوہ ارد گرد کی آبادیاں شامل ہیں ۔شہریوں نے کہا ہے کہ وہ کھلی کچہریوں میں بھی گذارشات گیپکو حکام تک پہنچا چکے ہیں لیکن عوام کی اس گھمبیر مسئلے سے جان چھڑانے کی کوشش نہیں کی ۔ شہریوں نے گیپکو کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں