گوجرانوالہ: سی پی اوآفس میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس

بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے عہدیدار اور ممبران انتظامیہ کے دست و بازو ہیں ۔ قیام امن ،بھائی چارہ ، فرقہ واریت کا خاتمہ ، احترامِ انسانیت اور عوام الناس کی فلاح و بہود کیلئے جدوجہد پر چیئر مین اور ممبران بین المذاہب امن کمیٹی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے اپنے آفس میں سانحہ نیوزی لینڈکے سلسلہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ۔چیئر مین امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے کہاکہ ہمارے ممبران امن کمیٹی محبت ، اخوت ، بھائی چارے اور قیام امن کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اپنے مسلک میں رہتے ہوئے دوسرے مسلک یا مذہب کا احترام کرنا امن کمیٹی کا منشور ہے ۔ وفد کے ارکان پروفیسر شہزاد لارنس نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اجلاس میں امجد علی جعفری ، مولانا محمد ایوب صفدر، محمد سعید کلیروی، حافظ محمد زبیر ،محمد یوسف کھوکھر، پروفیسر شہزاد لارنس،ڈاکٹر عزیز دل، پادری شریف عالم ، فادر عمانویل اوردیگرنے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں