گوجرانوالہ: شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے 40کروڑ روپے میونسپل کے خزانہ میں موجود : میئر

کم وسائل کے باوجود شہر کو مثالی بنانے کیلئے کوشاں ، 2017سے اب تک مختلف مدات میں 85کروڑ روپے کی ریکوری کی خا کوانی کلاتھ مارکیٹ کی ری اسیسمنٹ ہو چکی ، جی ٹی روڈ کو 2حصو ں میں تقسیم کر کے پارکنگ سٹینڈز کی بھی نیلامی کی جائیگی تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع کرینگے ، 80ہزار سے زائد بھینسوں کو شہر سے نکالا جائیگا:شیخ ثروت اکرام ،پریس کانفرنس
میئر میو نسپل کارپوریشن شیخ ثروت اکرام نے کہاہے کہ شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے 40کروڑ کی خطیر رقم میو نسپل کے خزانہ میں موجود ہے ، کم وسائل کے باوجود شہر کو مثالی بنانے کیلئے دن رات جدو جہد میں مصروف ہیں ، 2017لیکراب تک میو نسپل کارپوریشن نے مختلف مدات میں85کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے ، بلڈ نگز برانچ کا سالانہ بجٹ 3کروڑ روپے تھا جو اب بڑھ کر 100گنا ہو چکا ہے ،ایسا میو نسپل کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ، اپنے آفس میں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ خزانہ میں مزید بہتری کیلئے خا کوانی کلاتھ مارکیٹ کی ری اسیسمنٹ ہو چکی ہے اور بہت جلد اس کا اشتہار شائع ہو جائے گا جبکہ جی ٹی روڈ کو 2حصو ں میں تقسیم کر کے پارکنگ سٹینڈز کی بھی نیلامی کی جائے گی ، جی ٹی روڈ سمیت اندرون شہر بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کر نے کیلئے تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جارہا ہے ، سیالکو ٹی انڈر پاس کو چلانے کیلئے جی ٹی روڈ کے مین ڈیوائیڈر پر خار دار جنگلہ لگا یا جائے گا جس سے دور دراز سے شاپنگ کیلئے آئی خواتین حادثات سے محفوظ رہیں گی،شہر یوں کے دیرینہ مسائل کو فوری حل کر نے کیلئے مو یشیوں کو شہر سے باہر نکا لنے کیلئے بلدیہ کے ایوان میں قرارداد رکھی گئی ہے جس کو ہاؤس سے پاس کرواکے 80ہزار سے زائد بھینسوں کو شہر سے نکال دیا جائے گا ۔اس موقع پر چیف آفیسر امجد علی ، یو سی چیئر مینزاور میو نسپل افسر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں