فرسٹ پریسبٹرین چرچ میں شہدا نیوزی لینڈ کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیااور شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں ۔ شرکا سے خطاب میں چیئر مین امن کمیٹی قاری سلیم زاہد، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز طاہر مقصود چھینہ، پادری مجید ایبل مارڈریٹر پی سی پی، پادری عارف مسیح سراج، فادر عمانوایل احمد، مولانا ضیا اللہ رضوی،پادری شریف عالم، پروفیسر شہزاد لارنس، پادری یوسف نواب ودیگر نے سانحہ نیوزی لینڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔کوئی مذہب بے گناہوں شہریوں اور نمازیوں کے قتل کی تعلیمات نہیں دیتا۔ مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔ آخر میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن و سلامتی کی دعائیں کی گئیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments