صوبائی وزیر تعلیم سکول حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر گوجرانوالہ پہنچے ۔ انہوں نے سب سے پہلے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ پہنچ کر حادثے میں زخمی ھونے والے بچوں کی عیادت کی جبکہ شہید بچوں کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ایس ہسپتال کو ہدایت کی کہ جب تک بچے بہترین حالت میں صحت مندنہیں ہوجاتے ان کا علاج جاری رکھا جائے اور انہیں ڈسچارج کرنے میں جلد بازی نہ کی جائے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ وہ بچوں کو معیاری علاج فراہم کرنے کے عمل کی خودنگرانی کریں اور ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر ارشاد اللہ‘ ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزار‘ سی او ایجوکیشن محمد فاروق‘ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی موجود تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments