گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کے ٹی ماڈل سکول کے مالکان کے خلاف مقدمہ کا حکم دے دیا، حادثے کے ذمہ داران کی گرفتاری اور سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے جائے حادثہ(کے ٹی ماڈل سکول) کشمیر روڈ کا دورہ کرتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین علاج کی ہدایت کی
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کے ٹی ماڈل سکول حادثے کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کمیٹی کی سربراہی اے سی سٹی طارق حسین بھٹی کریں گے، دیگر ممبران میں سی ای او ایجوکیشن، سی او کارپوریشن، ڈی ایم او، صدر پرائیوٹ سکولز اسوسی ایشن، پی ڈی ایم اے کے ڈی ڈی ایم او شامل ہیں
Load/Hide Comments