گوجرانوالہ: یوم پاکستان کی تقریب کے دوران سکول کی دیوار گرنے سے ٹیچر اور پانچ بچے جاں بحق، 13زخمی

کشمیر روڈ پر واقع کے ٹی ماڈل سکول میں یوم پاکستان کی رنگارنگ تقریب جاری تھی جس میں بچے ٹیبلو پیش کرکے ارض وطن کے قیام کیلئے جدوجہد کرنے والے رہنماؤں اور اس کی دفاع کیلئے جانیں پیش کرنے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران اچانک سکول کی دیوار گر گئی۔


دیوار گرنے سے ایک ٹیچر سمیت پانچ کم سن بچے جاں بحق جبکہ طلباوطالبات سمیت 13 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 14سالہ فاطمہ رسول، 16 سالہ نور، 11 سالہ خدیجہ، 7 سالہ محسن، 9 سالہ شاہان اور 35 سالہ سکول ٹیچر کوثر شامل ہیں۔

زخمی ہونے والے طلبا و طالبات میں شفق، طبقہ، شیزا، جنت، نور فاطمہ، ایمان، مریم، زمبل، فضہ، مروہ، ثوبیہ جبکہ دو استانیاں شازیہ اور گلشن شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ایمبولینس اور موٹر سائیکلیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور ہلاک شدگان کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں