سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک نے امن ، واحدنیت، رواداری ، انسانی خدمت اور سماجی بھا ئی چارے کا درس دیا جو کہ مسلمانوں اور سکھ قوم کو قریب لانے اور دنیا میں امن کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو سکتا ہے ، اسلام اورآئین پاکستان میں بھی تما م اقلیتوں کو اکثریت کے برابر حقوق دیئے گئے ہیں ہم میں اکثریت اور اقلیت کا کو ئی تصور نہیں ہونا چا ہیے کیونکہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار صوبا ئی پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور و انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے گورو داوارہ بابے دی بیری میں سکھوں کے مذہبی اجتماع سالانہ اکھنڈپاٹھ صاحب کی اختتامی نششت سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیو من رائٹس کے چیئر مین اعجاز نوری نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی نظام حکومت اور آئین پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے مال وجان اور مذہبی و انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانی بلا امتیاز مذہب متحد ہیں اور افواج پاکستان کی پشت پر کھڑے ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر منپال سنگھ نے کہا کہ دنیا میں دیر پا قیام امن اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بین الامذاہب تعلقات کا فروغ اور مذہبی رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments