کڑیانوالہ پولیس نے تشدد اور جبری مشقت کا شکار 7سالہ بچی لائبہ عرف رانی کو با زیاب کرلیا، 2خواتین سمیت 5ملزم گرفتار کر لئے گئے ۔ پولیس کو 15 پراطلاع دی گئی کہ تھانہ کڑیانوالہ کے گائو ں چک میراں میں بچی پر تشدد کیا جا رہا ہے ۔ ایس ایچ اوکڑیانوالہ اور اے ایس آئی صداقت علی اور ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزموں کے چنگل سے لائبہ کو بازیاب کر کے 2خواتین سمیت 5 ملزموں کو گر فتار کر لیا ۔ دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ 2سال قبل لائبہ عرف رانی کو فیصل آباد پارک سے اٹھا کر لائے تھے اورزبردستی اپنے پاس رکھا ہوا تھا ،کام کرنے سے انکار پر بچی کو بد ترین تشددکا نشانہ بنایا جاتا۔ملزموں میں مظہر حسین ،محمد ادریس ، السلام النسا ساکن ضلع سرگودھا حال چک میراں ،منیر حسین سکنہ بھاگووال ، طیبہ فاطمہ زوجہ شہباز سکنہ فیصل آباد شامل ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments