گوجرانوالہ میں لڑکیوں کی خریدو فروخت کا انکشاف ہواہے ، نوکری کا جھانسہ دے کر خوبرو لڑکیوں سے جسم فروشی سمیت دیگرناجائزدھندا کروایا جاتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں تقریباً تین سے سے زائد خواتین جسم فروشی کا دھندا کروارہی ہیں ،تھانہ سول لائن ، پیپلز کالونی ، دھلے ، کھیالی ، گرجاکھ ، صدر اور ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں دھندا کرنے و الی بااثر خواتین نے گروہ بنا رکھے ہیں جو جواں سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دیکر گھروں سے باہر لا تے اور ورغلا کر جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل د یتے ہیں ، جنت ٹاؤن کی رہائشی (م) کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل اسے مسرت نامی خاتون نوکری کا جھانسہ دے کر گھر سے لے گئی اور پھر اسلام آباد میں فروخت کر دیا ،اس سے ایک ماہ تک جسم فروشی کا دھندا کروایا گیا اور اس کے بعد راولپنڈی بھیج دیا گیا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ جسم فروشی کا دھنداکروانے والی خواتین نے تعلیمی اداروں اور گلی محلوں میں اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں اور وہ زیادہ ترغریب لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اس دھندے میں دھکیلتی ہیں جبکہ لڑکیوں کو کنٹریکٹ پر بیرون ممالک بھی بھجوایا جاتا ہے ، شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث گلی محلوں میں جسم فروشی کے اڈے قائم ہو چکے ہیں جس سے نوجوان تباہ ہو رہے ہیں ، پولیس حکام جسم فروشی کے اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن کریں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments