گوجرانوالہ: المدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 70جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب

المدینہ فاؤنڈیشن کی جانب سے 70جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں ایم این اے محمود بشیر ورک ، ایم پی اے حاجی امان اﷲ وڑائچ، سٹیج ایکٹر روبی انعم، ملک شفاقت علی کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر مہمانان گرامی کاکہنا تھا کہ مستحق لڑکیوں کے ہاتھ پیلے کرنا کسی فرشتہ صفت سے کم نہیں،انسانوں کے کام آنا ہی اصل عبادت ہے ، دولت سے تو اﷲ نے کافی انسانوں کو نوازا ہے لیکن رفاحی کاموں میں صرف کرنے کا حوصلہ کم لوگوں کو ہی ملتا ہے ، المدینہ فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر لڑکی کو تین لاکھ کا گھریلو سامان بھی دیا گیا ۔ لڑکیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ شاید ہم غربت کی وجہ سے اپنی بیٹیوں کے ہاتھ پیلے نہ سکتے لیکن پونیہ برادرز ے فرشتہ کی شکل میں ہماری مدد کی ہے ،اس موقع پر ریاض احمد پونیہ کا کہنا تھا کہ خدمت خلق سے دلی سکون حاصل ہوتا ہے ، پہلے سال 12اجتماعی شادیاں کروائی گئیں جن کی تعداد ہر سال بڑھتے ہوئے 70ہوگئی ہے جبکہ آئندہ برس 12درجن کے قریب اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں