مارکی کے گندے پانی کے تالاب سے 40سالہ شخص کی 6روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ اوجلہ پل کے قریب واقع کولار مارکی میں 19مارچ کو شادی کا فنکشن تھا جس کا کھانا پکانے کیلئے وزیر آباد سے پارٹی کو بلایا گیا دوران فنکشن کھانا پکانے والی پارٹی کا ایک رکن خالد سکنہ وزیر آباد مارکی کے کھانا ہال سے غائب ہو گیا ، تلاش کے باوجود خالدکا کوئی پتہ نہ چل سکا ، گز شتہ روز خالد کی لاش گندے پانی کے تالاب میں پائی گئی ، اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ گکھڑ ناصر محمود بٹ نفری کیساتھ پہنچ گئے اور لاش کو قبضہ میں لے لیا۔ مارکی کے مالک شہباز کولار کا کہنا ہے کہ خالد کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments